کامیاب بندر
فرض کریں دس لاکھ بندر اسٹاک ایکسچینج پر سٹہ لگانا شروع کر دیں. بندر ہیں، جس اسٹاک پر اپنا کیلا رکھ دیں گے وہ ان کے لئے خرید لیا جائے گا. شماریات کے حساب سے قوی احتمال ہے کہ آدھے بندرمنافع کمائیں گے جبکہ باقی آدھے گھاٹا. ناکام بندروں کو گھر بھیج دیجئے. اگلے دن کامیاب بندر پھر سٹہ لگائیں گے اور ناکام بندروں کو گھر بھیج دیا جائے گا.