زخمی کہانیاں
از
ٹیپو سلمان مخدوم
انسان کی کہانی چاہے دیو
کے بارے میں ہو یا لاش کے بارے میں، ہوتی انسان ہی کے بارے میں ہے۔ جب انسان کا
دکھ انسان ہی سمجھ سکتا ہے تو پھر کوئی اورکیسے انسان کے بارے میں کہانی کہے؟ انسان کی کہانی انسان کو ہی کہنا پڑتی ہے۔ یہ اب کہنے والے پر منحصر ہے کہ وہ کہانی
کس زاویے سے کہتا ہے۔ کہانی بھی تصویر کی طرح ہوتی ہے۔ کسی مصور کو قاتل دکھتا ہے،
کسی کو مقتول، تو کسی کو قتل۔ اور کسی کو صرف موت!
رزم گاہِ حیات کہانیوں کی ہی ایک کتاب ہے۔ اس میں مصنف شہزاد اسلم صاحب نے انسانوں کو ان کے
زخموں کی نسبت سے دیکھا ہے۔ اسی لئے ان کی کہانیاں بھی زخمی ہیں۔ کوئی کہانی مثالی
زندگی سے ٹکرا کر زخمی ہے تو کوئی سماج کے چھوٹے پن سے۔ کوئی کہانی حیاتِ بے مصرف
پر آہ و بکا کرتی سنائی دیتی ہے تو کوئی رشتوں کی خونخواری پر۔ کہیں کہیں تو
کہانیوں میں انسانیت سے ٹکراؤ کے دل چیر دینے والے بین سنائی دیتے ہیں۔
کہانیوں کے انسان ہم ہیں،
اور واقعات ہماری حیات۔ وقت ہے آج!
کوئی کہانی مسنگ پرسنز کی
ہے تو کوئی اقرباء پروری کی۔ کوئی کہانی ووٹ کی ہے تو کوئی عدالتی نظام کی
ناانصافیوں کی۔ ہر کہانی ہمارے آج کی کہانی ہے، ہمارے دکھوں کی تصویر ہے، ہمارے زخموں
کا محدب عدسے سے معائنہ ہے۔
کہانیوں کا بیان رواں ہے اور انداز سادہ، مگر ہر کہانی ہماری حقیقت کی جڑوں تک جاتی ہے۔ شہزاد کی کہانیاں یہ کہانی سناتی سنائی دیتی ہیں کہ زندگی کی سچائی اور زندگی کے فلسفے کی جنگ میں نقصان صرف انسان کا ہوتا ہے۔ یہ تکلیف دہ کہانیاں ہمیں ہماری زندگیوں کے بارے میں سوچنے پر اکساتی ہیں۔ بلکہ مجبور کرتی ہیں!
سادہ زبان میں لکھی گئی
یہ کہانیاں محض اپنی روانی اور سچائی کی وجہ سے ہی منفرد نہیں۔ ان کی خاصیت یہ بھی
ہے کہ ان کے لکھنے والا ہمارے معاشرے کا ایک ایسا شخص ہے جس نے نہ صرف فلسفہ اور
تاریخ پڑھ رکھی ہے بلکہ وہ اردو، پنجابی، جاپانی، انگریزی، فرانسیسی، اطالوی،
ہسپانوی، پرتگالی، ہنگیرین، امریکن اور لاطینی امریکہ کے دورِ حاضر کے ادب کا وسیع
مطالعہ بھی رکھتا ہے۔ یہ کہنے میں قطعاً کوئی مضائقہ نہیں کہ ہماری یہ
کہانیاں ادب کے گلوبل کینوس پر ہماری اصل تصویر نہایت عمدگی سے پیش کرتی ہیں۔
جو لڑکیاں اور بڑی عمر کی خواتین پٹھان کے ساتھ فون پر اور حقیقت میں زندگی کی خوبصورت لمحات گزارنا چاہتی ہے وہ لازمی وٹس اپ یا مسج کریں ۔ ہم سیدھے سادھے پہاڑوں کے لوگ ہیں استعمال مت کریں بلکہ خوبصورت وقت گزاریں اپکے اور ہمارے لمحات یادگار بن جائینگے ۔ رابطہ 03019738356
ReplyDelete