Friday, 25 November 2016

Honour

چھوٹی سی غیرت 

از صدف سلمان مخدوم 




ٹوٹی ہوئی چارپائی سے اٹھ کر اپنے مخصوص اعضاء کو کھجاتا ہوا وہ دروازے پر آ کھڑا ہوا اور گرجدار آواز میں بولا، "اری او حرامزادی رجو، نہانے کا پانی لا". یہ اس کا خاص محبت بھرا لہجہ اپنی بیوی کے لئے تھا.



 اچانک اس کی نظر خالہ حاجن کی بیٹی پر پڑی جو اس کی بیٹی کی عمر کی تھی. کمسن جوانی اور بیجا بڑے گلے کی قمیض نے اس کی کھجلی اور تیز کر  دی.ایک غلاظت بھری مسکراہٹ اس کے  مکروہ چہرے پر پھیل گئی. 

اتنے میں اس کی بیٹی چیختی ہوئی  گھر میں داخل ہوئی. "ابا ابا، وہ جو  شیدہ ہے نہ، اس نے میرا دوپٹہ  کھینچ لیا". غضبناک ہو کر اس نے کونے میں پڑا کلہاڑا اٹھا لیا. اسکی غیرت جاگ اٹھی تھی!

1 comment: