Sunday, 9 September 2018

طلسماتی بیوی۔ مزاحیہ سرگزشت

طلسماتی بیوی
از
صدف سلمان مخدوم



کل جب مجازی خدا گھر تشریف لائے تو میں نے شوہرِ نامراد سے پوچھا ’جانو آپ کو دنبے کا گوشت بنا دوں؟‘ تو آگے سے بھُنا ہوا جواب آیا ’تو بڑی جادوگرنی ہے جو مجھے دنبہ بنائے گی۔‘ میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔ کیا اب شوہر نامراد کو بس میں کرنے کے لئے جادوگرنی ہونا اتنا ضروری ہے؟ دِل میں آیا کہ ’پنکی‘ باجی کو کوسوں۔ کیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے ان نامراد خاوندوں کے لئے۔


کیا اتنا کافی نہیں کہ میں اپنے ’اُن‘ کے سُسرال والوں سے بے پناہ محبت کرتی ہوں؟ کیا مجھے اپنی محبت کو وزیرِ اعظم کا لیبل لگانا پڑے گا؟ مایوسی کے عالم میں میں اٹھی اور مغرب کی نیت باندھی۔ سلام پھیر کر دیکھا تو جناب اِنسٹاگرام پر سبھی یہودن کی تصاویر پر کمنٹ کر رہے تھے کہ وہ کتنے اچھے خیالات رکھتی ہیں۔ میں نے کہا ’توبہ، یہودیوں کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہو، اپنے ساتھ ساتھ مجھے بھی جہنم رسید کرواوٴ گے کیا؟‘ جواب آیا ’تم کیا جانو یہ جمائما صاحبہ ہیں اور یہ ایک باوفا طلاق یافیہ ہیں۔ تمھاری طرح نہیں کہ صِرف پیسوں اور بچوں کی ضرورتوں کی غرض سے مجھ سے بات کرے۔‘
دِل میں آئی کہ وزیراعظم کو کوسوں کہ آیا تمام باوفا اور طلسماتی بیویاں اُنہیں کی قسمت میں ہیں اور ہم جو اپنی جوانی اس نامراد اور بے وفا شوہر کی خاطر گلا رہے ہیں وہ کُچھ نہیں؟ ابھی اسی ملال میں تھی کہ ہانڈی جلنے کی بُو آئی اور ساس صاحبہ چلائی، ’اری او، زیادہ ریحام خان بننے کی کوشش نہ کر، تو نے کونسی میرے بیٹے پر کتاب لکھنی ہے جو سوچوں میں گم ہے اور ہانڈی کا ہوش نہیں۔‘
ہائے ری قسمت۔ اس کا مطلب ہے بیوی وہ جو شوہر کو وزیراعظم بنائے۔ جو شوہر کو شوہر نہ ہوتے ہوئے بھی پوجے اور ایک ٹھیرے ہم جو سب کچھ کر کے صرف بیوی ہی رہے۔ شوہر بھی اسی کا ہوا جو بیوی جادوگرنی ہو، جھٹ سے چھڑی گھمائے اور شوہر کے سر پہ تاج سج جائے۔ میں تو ابھی بھی یہی کہتی ہوں کہ میرے بھئی اور ابّا ہی مُرغا بنے ہیں شریف، یہ تو بس کام کے نہ کاج کے، اُجاڑا ہیں اناج کے!

5 comments:

  1. Hahaha what an entertaining read. Cheered me up.

    ReplyDelete
  2. good one. never doubted your sense of humour and amazingly it is still intact. :)

    ReplyDelete
  3. Hahahahaha kiya baat hay...Kamal likha hay very nice maza aa gaya path k...

    ReplyDelete
  4. Wow.. .zabardast... Am laughing after so many days 😀 very creative... Keep it up baby

    ReplyDelete