از
ٹیپو
سلمان مخدوم
پچاس
سالہ اشرف موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ڈول رہا تھا۔ اسے سب کچھ دھندلا دھندلا سا نظر آ
رہا تھا۔ ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ دنیا کو اپنی بیوی کی آنسو بھری آنکھوں سے
دیکھ رہا ہو۔ ہارن کی آوازوں کی جگہ اس کے کانوں میں آنند بخشی کا یہ گیت بج رہا
تھا:
میں
اس دنیا کو اکثر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں،
نہ
مجھ سے بن سکا چھوٹا سا گھر، دن رات روتا ہوں،
خدایا!
تو نے کیسے یہ جہاں سارا بنا ڈالا۔