از
ٹیپو سلمان مخدوم
ٹیپو سلمان مخدوم
اشتہار میں ایک معصوم
سی شکل والا بچہ چوکلیٹ کھا رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ زور دار انداز سے مسکرا بھی رہا تھا۔
معصوم سی شکل والا میں
نے اس لئے کہہ دیا ہے کہ تمام بچے معصوم شکل کے نہیں ہوتے۔ حقیقت میں کئی بچے بڑی
پختہ شکل کے ہوتے ہیں۔ ایسے معلوم ہوتا ہے گویا ایک بڑے سے آدمی کو اُبال کر چھوٹا
کر دیا گیا ہو۔ جیسا کہ میں نے کسی ناول میں پڑھا تھا کہ کئی افریقی قبائل اپنے
دشمنوں کو مارنے کے بعد ان کے سر کاٹ کر انہیں اُبال اُبال کر سُکیڑ لیتے ہیں اور
پھر اپنے گھروں میں ٹرافیوں کی طرح سجا رکھتے ہیں۔